دار القادریہ ‘حیدرآباد‘تلنگانہ انڈیا
پیرانِ پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب دار القادریہ‘ حیدرآباد ‘انڈیا۔دینی تعلیم کے فروغ میں اپنی خدمات کو بخوبی انجام دے رہا ہے۔دار القادریہ کے زیر اہتمام محترم جناب سید شجاعت حسین صاحب کی سرپرستی میںاسکولی طلبہ کے لئے ’’سنڈے مدرسہSunday madrasa‘‘کا قیام عمل میں لایا گیا ہے‘ جس میں دینی تعلیم حاصل کر نے سے محروم اسکولی طلبہ کو ہفتہ میں دو دن بروزِ ہفتہ و اتوار عصر تا عشاء دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔
’’سنڈے مدرسہ‘‘ میں بنیادی دینی تعلیم :تلاوتِ قرآن باتجوید‘حفظ قرآنی سورتیں‘احادیثِ شریفہ ‘مسنون دعائیں‘ وضو ‘ نماز وغیرہ دینی مسائل مع عملی مشق‘سیرت النبیﷺ‘اسلامی اشعار‘ عربی زبان کے مختلف الفاظ و جملے اور زبان اردو سکھائی جاتی ہے۔مفت تعلیم کے ساتھ طلبہ کو ترغیبی انعامات بھی دئے جاتے ہیں۔
’’دارالقادریہ‘‘ کے تحت ایک ہمہ وقتی مدرسہ بنام ’’ مدرسہ قادریہ فریدیہ‘‘محمود نگر کشن باغ میں قائم کیا گیا ہے۔ جس میں تجوید القرآن ‘تحفیظ القرآن اور بنیادی عالم کورس کی تعلیم کانظم ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں:9396560983