تعارف انوارِ علم

 

الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء و المرسلین وعلی آلہ واصحابہ و من تبعہم باحسان الی یوم الدین اجمعین۔اما بعد

انوارِ علم سوسائٹی ایک علمی اور فلاحی تنظیم ہے ‘جس کا مقصد علم کی ترویج واشاعت اورخصوصا افرادِ امت کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق علم دین سے آراستہ کرنا ہےتاکہ زمانہ کی ضرورتوں سے آراستہ  ایسے علماء و حفاظ تیار ہوں جو وقت کے حالات کو سمجھتے ہوئے امت کی رہنمائی کرسکیں۔الحمد للہ انوارِ علم سوسائٹی کے زیر اہتمام لڑکوں کی تعلیم وتربیت کا مرکز مدرسہ امام انوار اللہ واقع جامع مسجد وزیر النساء دبیر پورہ حیدرآباد اور لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کا مرکز مدرسہ الزہراء للبنات واقع امیرہ منزل روبرو در شہوار ہاسپٹل حیدرآباد مصروفِ عمل ہیں۔ جن میں طلبہ وطالبات کے لئے عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا انتطام ہے۔تجوید القرآن ‘ تحفیظ القرآن ‘شعبہ عالمیت اور شعبہ انگریزی کا نظم ہے۔

ماہ میلاد النبیﷺ میںاسلامک اگزبیشن منعقد کیا جاتا ہے جس میں مختلف دیدہ زیب و پر کشش ماڈلس کے ذریعہ طلبہ طالبات اسلامی تاریخ سے واقف کراتے ہیں۔

تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیجاتی ہے۔سوسائٹی کی جانب سے اسکولی طلبہ طالبات کے لئے سمر اسلامک کیمپ رکھا جاتا ہے تاکہ انہیں دین کی ضروری تعلیم سے واقف کرا یا جاسکے۔

الیکٹرانک میڈیا کے اس دور میں سوسائٹی کی جانب سے ٹی وی چینلس پر دینی پروگرامس پیش کئے جاتے ہیں۔

× رابطہ کریں