تعارف مدرسہ الزہراء للبنات
ماں کی گود بچہ کا پہلا مدرسہ ہوتا ہے‘ایک لڑکی کی تربیت ایک خاندان کی تربیت کا درجہ رکھتی ہے۔موجودہ دورِ فتن میں لڑکیوں کی دینی تعلیم وتربیت کی ضرورت واہمیت پہلے سے زیادہ ہے۔تاکہ وہ خوددیندار بن کر اپنی نسل اور اپنے گہرانے کو دیندار رکھ سکے۔اسی غرض کے پیشِ نظر سن ۲۰۱۲ میں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کا مرکز مدرسہ الزہراء للبنات پرانی حویلی حیدرآباد کا قیام عمل میں لایا گیا۔حصولِ سعادت کے لئے مدرسہ سیدۃ نساء العالمین سیدتنا فاطمہ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا سے منسوب ہے۔
شعبہ جات:شعبہ تجوید القرآن‘شعبہ تحفیظ القرآن‘ شعبہ عالمیت ‘شعبہ خواتین‘شعبہ انگریزی۔
مدرسہ کے تعلیمی سال اور جدید داخلوں کا آغاز شوال المکرم سے ہوتا ہے۔
اپیل:مدرسہ الزہراء للبنات کے اخراجات کی تکمیل اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے ہی ہوتی ہے‘اہلِ خیر حضرات سے اپیل ہے کہ مدارس کا تعاون فرماکر علم کی اشاعت اورانفاق فی سبیل اللہ کے دوہرے اجر کے مستحق بنیں۔