تعارف مدرسہ امام انواراللہ ؒ
مدرسہ امام انواراللہ ؒ
الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء و المرسلین وعلی آلہ واصحابہ و من تبعہم باحسان الی یوم الدین اجمعین۔اما بعد
معاشرہ کی صلاح فلاح میںحصول علم بنیادی حیثیت رکھتا ہے‘علم :عقائدو اعمال‘اخلاق وکردار’افکار وخیالات کی درستگی کا ذریعہ ہے۔تعلیمِ دین ہی انسان کو انسان بناتی ہے‘دینی تعلیم کے بغیر صالح معاشرہ کی تکمیل دشوار ہے‘مدارس دینیہ علوم دینیہ کے مراکز ہیںدینی مدارس کی ضرورت خصوصاقدیم صالح و جدید نافع کے حامل مدارس کی اہمیت فی زمانہ پہلے سے زیادہ ہے۔علم دین کی ترویج‘دعوتِ دین کی تبلیغ اور صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئےمبلغین اسلام اور جید حفاظ و باصلاحیت علماء کو تیار کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش کے طور پرمنظم و بامقصد انداز میںسرزمین حیدرآباد دکن میںسن ۲۰۰۷ میں مدرسہ امام انوار اللہ واقع جامع مسجد دبیر پورہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔مدرسہ بانی جامعہ نظامیہ عارف باللہ امام محمد انوار اللہ فاروقی علیہ الرحمۃ والرضوان سے منسوب ہے۔
شعبہ جات:شعبہ تجوید القرآن‘شعبہ تحفیظ القرآن‘ شعبہ عالمیت‘ شعبہ تعلیمِ بالغان‘شعبہ انگریزی۔
مدرسہ کے تعلیمی سال اور جدید داخلوں کا آغاز شوال المکرم سے ہوتا ہے۔
اپیل:مدرسہ امام انواراللہ کے اخراجات کی تکمیل اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے ہی ہوتی ہے‘اہلِ خیر حضرات سے اپیل ہے کہ مدارس کا تعاون فرماکر علم کی اشاعت اورانفاق فی سبیل اللہ کے دوہرے اجر کے مستحق بنیں۔