محبت اہل بیت اطہار کے تقاضے

اہل بیت اطہار کی محبت کا اہل ایمان کے لئے لازم ہونا کتاب وسنت سے ثابت ہے ۔عَنِ ابْنٍ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى} [الشورى: 23] قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنْ قَرَابَتُكَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ وَجَبَتْ عَلَيْنَا مَوَدَّتُهُمْ؟ قَالَ: «عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَابْنَاهُمَا»(المعجم الكبير)

حضور ﷺ نے فرمایا:أَحِبُّوا اللَّهَ لِمَا يَغْذُوكُمْ مِنْ نِعَمِهِ فَأَحِبُّونِي لِحُبِّ اللَّهِ وَأَحِبُّوا أَهْلَ بَيْتِي لحبِّي((سنن الترمذی)۔اے لوگوں!اللہ سے محبت کروں کیونہکہ وہ تمہیں نعمتیں عطا فرماتا ہے‘اور اللہ کی محبت کے لئے مجھ سے محبت کرو اور میری محبت کے لئے میرے اہلِ بیت سے محبت کرو۔

جس طرح ایمان کا تقاضہ اوراسکی تکمیل حب اہل بیت ہے اسی طرح محبتِ اہل بیت کے بھی کچھ تقاضےہیں جس سے اسکی تکمیل ہوتی ہے۔

(۱)اہل بیت اطہار کے فضائل سے واقفیت حاصل کرنا۔تاکہ دل میں انکی عظمت میں اضافہ ہو

(۲)اہل بیت اطہار کاکثرت سے ذکر کرنا۔کیونکہ من احب شیئا اکثر ذکرہ(جب کسی کو کسی سے محبت ہوتی ہے تو وہ کثرت سے اسکا ذکر کرتا ہے۔

(۳)اہل بیت اطہارکا ادب کرنا۔کیونکہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔

(۴)اہلِ بیت اطہار کی اطاعت کرناکیونکہ ان المحب لمن یحب مطیع(بلاشبہ محبت کرنے والا جس سے اسکی محبت ہوتی ہے اسکی اطاعت کرتا ہے)۔

(۵)اہل بیت اطہار کے خلاف کسی بات کو گوارا نہ کرنا۔حبک الشیئ یعمی ویصم(تمہارا کسی چیز سے محبت کرنا تمہیں (اسکے خلاف دیکھنے سے)اندھا اور           (اسکے خلاف سننے سے (بہرہ کردیتا ہے)۔

(۶)صحابہ کرام کا ادب کرنا ۔کیونکہ اہل بیت اطہار صحابہ کرام کودوست رکھتے تھے اور دوست کا بھی دوست ہوتا ہے۔

× رابطہ کریں